معزز سامعین! ہم نے آپ کے لئے خدا کی تلاش کے عنوان سے پروگراموں کا ایک نیا سلسلہ شروع کِیا ہے جس میں خدا کی خوبیوں اور خُصوصیات کا بائبل مُقدس کی روشنی میں تفصیلی جائزہ پیش کِیا جائے گا تاکہ ہمارے وہ بہن بھائی جو خدا کے وجود سے اِنکاری ہیں یا خدائے واحد کی ذات بارے ناقص و کمزور علم رکھتے ہیں، حقائق و دلائل کو جان کر اور خدا کی لازوال محبت و اِنصاف اور رحم و فضل کو پہچان کر حلیمی و فروتنی سے اُس کے سامنے جُھک جائیں۔ ہماری دِلی دُعا ہے کہ خدا آپ کے ذہن کو کھولے تاکہ آپ بغیر کسی تعصب و ہٹ دھرمی کے خدائے رحیم و قُدوس کو پہچان سکیں۔
- خدا محبت ہے - مُلحد سوچ رکھنا یا خدا کے وجود سے اِنکار کرنا ایک عام سی بات سمجھی جاتی ہے یا یوں کہہ لیں ایک فیشن سا بن گیا ہے، ہاں مَیں مُلحد ہوں۔…
- خُدا راستباز ہے - جب اِنسان کو اپنے کسی رُوحانی سوال کا جواب نہیں مِلتا یا جواب سے تسلی نہیں ہوتی تو وہ صحیح جواب تک پہنچنے کے لئے تلاش شروع کر دیتا ہے یا دِل…
- خدا راست گو خدا ہے - اِنسانی عقل بھی کیا عجیب چیز ہے۔ چاہے تو جھوٹ کو سچ سمجھ کر قبول کر لے اور چاہے تو سچ کو جھوٹ سمجھ کر ٹھکرا دے، اور ساری زندگی جھوٹ سچ کی…
- خُدا پاک ہے - ہمارے ماحول میں لفظ پاک عام اِستعمال ہوتا ہے حالانکہ ہم اِس کے صحیح مفہوم کو نہیں جانتے مگر پھر بھی جہاں نہیں بھی اِستعمال کرنا ہوتا کر دیتے ہیں۔ اِسی لئے…
- خدا اچھا ہے - اچھے کی تلاش میں اِنسان ساری زندگی ٹکریں مارتا پھرتا ہے۔ بس سب کچھ اچھا ہونا چاہیے۔ نہ صرف دُنیا میں بلکہ آخرت میں بھی سب اچھا ہی ہو۔ بعض اوقات ہم اچھا…
- خدا گناہ سے نفرت کرتا ہے - گناہ کیا ہے؟ گناہ ایک ایسا ناسُور ہے جو دھیرے دھیرے سارے بدن کو زہر آلودہ بنا کر موت کے گھاٹ اُتار دیتا ہے۔ یہ وہ اذیت ناک موت ہے…
- خدا گناہگار سے پیار کرتا ہے - محبت اور پیار ایک ایسا اِنسانی جذبہ ہے جو نہ صرف گہرا اور عمیق ہے بلکہ ایک نہایت خوبصورت اِظہار اور بے لوث احساس ہے۔ مگر جب ہم اِس خوبصورت…
- خدا معاف کرنے والا خدا ہے - ایک طرف حسد، کینہ، ضِد، ہٹ دھرمی، نافرمانی، دُھوکا، بغاوت، سَر کشی، اِنتقام، غرور اور گھمنڈ، جو کہنے کو تو چند لفظ ہیں مگر اِن کے پیچھے نفرتوں، حقارتوں، دُشمنیوں…
- خدا رحیم و غفور ہے - جب جیب میں روپیہ پیسہ ہو، گھر میں کھانے پینے کی کمی نہ ہو، نوکری اور بزنس عروج پر ہو۔ دوست احباب اور رشتے داروں کا جم گھٹا ہو اور ڈاکٹر نے بھی…
- خُدا طرفداری نہیں کرتا - اِنسانی فطرت ہے کہ ہم کسی کی شکل و صورت، مال و دولت، علاقائی و سماجی حیثیت، چاپلوسی و خوشامد، تحفے تحائف و لفظی قصیدے اور خاطرداری و مہمان نوازی…
- خدا عادل خدا ہے - ایک بہترین لیڈر کی خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کا نہ صرف حوصلہ بڑھاتا ہے بلکہ اپنی سیرت و کردار اور فعل و عمل سے وہ کر کے…
- خدا حاکمِ اعلیٰ ہے - ہم بچپن ہی سے بادشاہوں، شہزادوں اور شہزادیوں سے بہت متاثر ہوتے ہیں اور اُن کی کہانیاں مزے لے لے کر سُنتے اور سپنے دیکھتے ہیں کاش ہم بھی محلوں میں رہتے،…
- خدا خود مُختار ہے - کسی بھی مُلک کا سربراہ یا حکمران اپنی ریاستی حدُود میں خود مختار ہوتا ہے یعنی وہ جیسے چاہے حکومت کرے۔ وہ مُلک و قوم کی بہتری کے لئے قانون نافذ…
- خدا حکمت و دانش والا خدا ہے - دُنیا میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں جو پہلی ہی ملاقات میں پہچانے جاتے ہیں یا تھوڑی دیر بات کرنے سے اپنا آپ دِکھا دیتے ہیں کہ وہ حکمت و دانش رکھتے یا…
- خدا صبر کرنے والا خدا ہے - کچھ لوگ یا تو پیدائشی صبر والے ہوتے ہیں یا حالات و تجربات صبر و تحمل سِکھا دیتے ہیں۔ صبر و برداشت ایک ایسی خوبی ہے جو اِنسان کے مضبوط…
- خدا ہمارا آسمانی باپ ہے - باپ اُس خوبصورت رشتے کا نام ہے جو نہ صرف ہمیں جنم دیتا ہے بلکہ اُس کے پیار کی چھائوں میں ہمیں احساسِ تحفظ اور سکونِ قلب مِلتا ہے۔ بچپن ہی سے وہ کبھی…
- خدا باپ، بیٹا اور رُوح ہے (۱) - تعصب، بغض اور نفرت ایک ایسا پردہ ہے جو اچھے بھلے اِنسان کو جہالت کے اندھیروں میں غرق کر دیتا ہے، اور ہم نہ صرف ذہنی و جسمانی بلکہ رُوحانی طور…
- خدا باپ، بیٹا اور رُوح ہے (۲) - تثلیث مسیحی اِیمان و عقیدہ کی بُنیاد و مرکز ہے۔ یا یوں کہہ لیں کہ تثلیث کے بغیر مسیحی اِیمان مکمل ہی نہیں ہوتا تو بجا ہو گا۔ مگر کچھ لوگوں کے…
- خُدا شِفا بخشنے والا خدا ہے - کسی نے کیا خوب کہا ہے، تندرستی ہزار نعمت ہے۔ اور اِس میں کوئی شک بھی نہیں۔ صحت کی قدر و قیمت کوئی بیمار سے پوچھے جو سانس لینے اور چلنے…
- خُدا زندگی دینے والا خدا ہے - کسی نے کیا خوب کہا ہے، جگ والا میلہ یارو تھوڑی دیر دا، ہس دیاں رات لنگے پتہ نہیں سویر دا۔۔۔ یہ دُنیا سانسوں پہ چلتی زندوں کی ایک بستی ہے،…
- خدا معجزات کا خدا ہے (۱) - ہر اِنسان کی زندگی میں چھوٹے موٹے معجزات رُونما ہوتے رہتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ ہم کسی بھی کامیابی کو معجزے کا نام دے کر اپنی جھوٹی انا کی تسلی کر…
- خدا معجزات کا خدا ہے (۲) - جب کوئی اپنے آپ کو خدا کا نبی یا پیغمبر ہونے کا دعویٰ کرتا ہے تو لوگ اُس سے ثبوت کے طور پر کوئی معجزہ، نشان یا عجائب طلب کرتے…
- خدا آزادی دینے والا خدا ہے - غلامی وہ ناسُور ہے جس کا زہر صدیوں سے ایک مجبور و لاچار اِنسان کو وحشتوں اور ہلاکتوں کے اندھیروں میں ہمیشہ کے لئے گُم کر چُکا ہے۔ آج بھی دُنیا میں کہیں نہ…
- خدا اِطمینان و آرام دینے والا خدا ہے - آج ہر کوئی اِطمینان و آرام کی تلاش میں مارا مارا پِھر رہا ہے کہ کہیں کچھ گھڑی کے لئے چین و سکون مِل جائے۔ کوئی ڈیپریشن اور اعصابی دبائو کم کرنے…
- خدا وفادار خدا ہے - اِنسانی سیرت و کردار کا ایک خوبصورت وصف وفا ہے۔ اِسی لئے ہم ایسے شخص پر مکمل بھروسہ اور اعتماد کرتے ہیں جو باوفا ہو۔ اور جو اپنے وعدوں کی خلاف…
- خدا برکت دینے والا خدا ہے - دُنیا کا مال اسباب اگر جائز یعنی محنت مُشقت اور اِیمانداری سے کمایا ہو تو ایک لحاظ سے برکت ہے۔ لیکن ہمارے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ ہم لوٹ مار،…
- خدا مددگار خدا ہے - آپ نے اکثر یہ کہتے سُنا ہو گا کہ میرا تو کوئی مددگار نہیں، مَیں بالکل بے یارومددگار ہوں یا آپ مددگار نہیں فرشتہ بن کر میری زندگی میں آئے ہیں۔ ہمیں زندگی کے…
- خدا رشتوں کا پاسبان ہے - کبھی آپ نے سوچا ہے کہ آج گھروں اور رشتوں میں ناچاقیاں، ناراضگیاں، جُدائیاں اور دُوریاں کیوں ہیں؟ کیا وجہ ہے کہ نفرتیں بڑھتی اور محبتیں ماند پڑتی جا رہی ہیں؟کیونکہ جو ہم…
- خدا صُلح پسند خدا ہے - تفرقے، نفرتیں، لڑائی جھگڑے اور دُشمنیاں ہماری روزمرہ زندگی کا ایک حِصہ ہیں بلکہ اَب تو اگر بُھولے سے کہیں امن و صُلح کی کوئی چھوٹی سی کرن نظر آ جائے…
- خدا بھاگنے نہیں دیتا - فرض کریں آپ کا کوئی بزرگ کوئی ایسا اہم کام آپ کو سُونپتا ہے جس کو انجام دینا سارے خاندان کی بہتری و بھلائی کا سبب ہو تو آپ کیا کریں گے؟…
- خدا ہماری زندہ اُمید ہے - نااُمیدی اور اعصابی یا نفسیاتی دبائو یعنی ڈیپریشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ نااُمید اِنسان منفی سوچ کے بھنور میں کھو کر نہ صرف اپنے دوست احباب اور قریبی رشتوں سے…
- خدا دلیری بخشتا ہے - اِنسانی طبیعت میں ڈر خوف ایک ایسا قدرتی احساس ہے جو زندگی کے کسی بھی موڑ پر ہمارے اندر پیدا ہو جاتا ہے۔ خواہ ہم اپنے آپ کو کِتنا ہی بہادر اور…
- خدا قہر و غضب والا خدا ہے - یوں تو ہر اِنسان کے اندر کچھ نہ کچھ عیب اور بُرائیاں ہوتی ہیں مگر کچھ عیب ایسے ہوتے ہیں جن سے دوسری بُرائیاں بھی جُڑی ہوئی ہوتی ہیں اور اُنہی…
- خدا حسد کرنے والا خدا ہے - حسد وہ آگ ہے جس میں اِنسان خود بھی جلتا ہے اور دوسروں کو بھی جلانے کی کوشش کرتا ہے۔ حسد کرنے والے یعنی حاسد کی آنکھ اور دِل و دماغ…
- خدا نفرت کرنے والا خدا ہے - کبھی آپ نے سوچا ہے کہ خدا کی دُنیا جو اُس نے نبی نوع اِنسان کو وقتی طور پر رہنے کے لئے دی ہے کِتنی خوبصورت ہے۔ یہ بلند و…
- خدا نجات بخشنے والا خدا ہے - نجات ایک ایسا لفظ ہے جس کو ہمارے معاشرے میں عام اِستعمال کِیا جاتا ہے اور ہر شخص اِس کے مطلب سے بخوبی آگاہ ہے یعنی چھٹکارا، بخشِش، رہائی، مخلصی، مُکتی…
- خدا اَجر و بدلہ دینے والا خدا ہے - اَجر اور بدلہ دو ایسے لفظ ہیں جن کا تعلق ہم اکثر اپنے اعمال اور خدا کی طرف سے ملنے والے اِنعام و ثواب سے جوڑتے ہیں یعنی اگر کسی نے…
- خدا نعمتیں بخشتا ہے - دُنیا میں بہت سے لوگ ہیں جن کے پاس کوئی نہ کوئی ایسا وصف، خوبی، مہارت، ہُنر، قابلیت، جوہر اور گن ہوتا ہے جو اُنہیں دوسروں سے نُمایاں کرتا ہے اور اُن کی…
- خدا جبر و زبردستی نہیں کرتا - یہ تو آپ خوب جانتے ہیں کہ دُنیا میں کوئی بھی کام ماتھے پر بندوق کی نالی رکھ کر نہیں کروایا جا سکتا، اور اگر آپ ایسا کریں گے تو اِس غیرشائستہ، غیر مہذہب…
- خُدا نُور ہے - کبھی آپ نے اندھیرے کمرے میں کچھ ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے؟ یقیناً آپ کو گرنے اور چوٹ لگنے کا بھی خطرہ ہوتا ہے اور جو چیز آپ تلاش کر رہے…
- خدا ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے - دُنیا میں کون ہے جِسے مدد و سہارا نہیں چاہیے ہوتا؟ ہر کوئی زندگی کے کسی نہ کسی حِصے میں مدد و سہارے کا محتاج ہوتا ہے، خواہ کوئی کتنا…
- خدا دُعائوں کا جواب دیتا ہے - لفظ دُعا کے مطلب و مفہوم سے کون واقف نہیں، خواہ کوئی کسی بھی عقیدے و مذہب سے کیوں نہ ہو جانتا ہے کہ دُعا کیا ہے۔ لیکن ہم میں…
- خدا سچا ہے - ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں جھوٹ ہمارے دِل و دماغ پر اِتنا رچ بس گیا ہے کہ اگر کہیں سچ و سچائی نظر آ بھی جائے تو اُسے شک کی نظر…
- خدا فضل بخشتا ہے - فضل ایک ایسا لفظ ہے جس سے ہر کوئی بخوبی واقف ہے۔ عام طور پر ہم فضل کو مہربانی، رحم کرم اور بخشِش کے معنوں میں اِستعمال کرتے ہیں کہ خدا…
- خدا تنبیہ و تربیت کرتا ہے - کہتے ہیں کہ اِنسان اپنی تنبیہ و تربیت سے پہچانا جاتا ہے کہ اچھا ہے یا بُرا۔ ایک اچھا اِنسان اپنے ماں باپ کی تنبیہ و تربیت کو ہمیشہ یاد رکھتا…
- خدا شخصی خدا ہے - آج دُنیا ایک گلوبل وِیلج یعنی عالمی گائوں بن چکی ہے، کسی کے بارے میں جاننا اِتنا آسان ہو گیا ہے کہ بس کِلِک کیجئے اور سب کچھ آپ کے سامنے۔…
- خدا چُنتا ہے - آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ جب کوئی کسی مُلک کا صدر یا پریذیڈنٹ بنتا ہے تو اپنی مرضی اور سوچ کے مطابق ایسے لوگوں کا اِنتخاب کرتا ہے جن…
- خدا ہمارا اچھا چرواہا ہے - دیہات یا گائوں کے ماحول کی سادگی کا ایک اپنا قدرتی حُسن و رنگ اور رشتوں کا ایک باہمی احترام، احساس و تقدس ہوتا ہے۔ لوگ اپنے خاندان کے فرد…
- خدا زندہ خدا ہے - یہ زندگی خدا کی دی ہوئی ایک بیش قیمت نعمت و برکت ہے۔ جب تک سانس چلتی ہے دُکھ سُکھ بھی ہیں، رشتے ناطے، دوست احباب اور کاروبارِ دُنیا بھی…
- خدا ابدی خدا ہے - یہ دُنیا ہمارا ابدی گھر نہیں بلکہ آخری منزل کی طرف جانے کا ایک Layoverیعنی عارضی پڑائو یا قیام ہے۔ گو ہم میں سے اکثر یہی سمجھتے ہیں کہ بس یہی…
- خدا ہم پر ظاہر ہوتا ہے - جب تک ہم کسی سے مِلے نہیں ہوتے یا دیکھا نہیں ہوتا، محض سُنا یا پڑھا ہوتا ہے تو ہمارے ذہن میں اُس کا تصور، تخیل و خاکہ سا بن جاتا…
- خدا اپنے کلام کا محافظ ہے - اِنسانی فطرت ہے کہ وہ اپنی قیمتی چیزوں کی ہر حال میں حفاظت و نگہبانی کرتا ہے۔ اگر سونے کے قیمتی زیورات ہیں تو کبھی نہیں چاہے گا کہ کوئی چُرا کر…
- خدا اندھیرے سے روشنی میں لاتا ہے - کبھی آپ نے سوچا ہے کہ مُجرم پیشہ وارداتیئے رات کے اندھیرے ہی میں چوری، ڈکیتی یا کوئی اَور شیطانی واردات کیوں کرتے ہیں؟ اِس لئے کہ اندھیرا اُن کے بُرے…
- خدا لاتبدیل خدا ہے - کبھی آپ نے کسی سے کوئی وعدہ کِیا ہو اور بعد میں مُکر گئے ہوں کہ نہیں مجھے تو یاد نہیں؛ یا کسی کو ملنے کا وقت دیا ہو اور پھر بُھول…
- خدا کامِل خدا ہے - آج دُنیا میں بہت سے لوگ نیک، پارسا و کامِل ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر درحقیقت نیکی، پارسائی و کاملیت اُن کے قریب سے بھی نہیں گزری ہوتی۔ ہاں، دُنیا کے…
- خدا دِلوں کو جانچتا پہچانتا ہے - آپ نے دیہاتوں، شہروں، بازاروں، گلی کُوچوں میں دِلوں کا حال بتانے والے نجومی تو ضرور دیکھے ہوں گے۔ کوئی آپ کو ماضی، حال، مُستقبل کی خبر دے رہا ہے…
- خدا لامحدُود خدا ہے - کچھ لوگ اِس خوش فہمی کا شکار ہوتے ہیں کہ وہ جو دِل چاہے کر سکتے ہیں کیونکہ اُن پر اپنے مال و دولت کی خُماری چھائی ہوتی ہے یا اُن…
- خدا ہمیں پاک دِل بخشتا ہے - یہ دِل بھی کتنا حِیلہ باز اور لاعلاج ہے کہ ہم اِنسانوں سے کیسے کیسے کام کرواتا ہے، اور دِل میں دِل میں سوچتے ہیں کہ ہم نے دِل کی بات کیوں مانی۔ یہ…
- خدا شکرگزاری پسند کرتا ہے - شکریہ، thanks یہ دو لفظ خواہ کسی بھی زبان میں ادا کیوں نہ کئے جائیں سُننے والے کو اچھا لگتا ہے، مگر لفظی شکرگزاری اور دِلی شکرگزاری میں بہت فرق ہے۔…
- خدا صادِقوں کو شادمان کرتا ہے - صادِق ایک ایسا لفظ ہے جو ہمارے ہاں عام اِستعمال ہوتا ہے ہم جِسے چاہتے ہیں صادِق بنا دیتے ہیں خواہ وہ صادِق کہلانے کا اہل ہو یا نہ ہو۔ صادِق…
- خدا خوشامد پسند نہیں کرتا - خوشامد یا چاپلُوسی کو ہمارے ہاں کوئی عیب نہیں سمجھا جاتا بلکہ اُلٹا جب کوئی ہماری خوشامد یا چاپلُوسی کرتا ہے تو ہم خوشی سے پُھولے نہیں سماتے، تو سوال…
- خدا غیبت و عیب جوئی پسند نہیں کرتا - کہتے ہیں غیبت و عیب جُوئی کرنے اور سُننے میں بھی ایک مزہ ہے۔ یہ ایک ایسی فِتنہ انگیز عادت ہے جو کچھ لوگوں میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے۔ وہ…
- خدا گستاخی و کفر پسند نہیں کرتا - آج گستاخی و کفر کا فتویٰ لگانا ایک رواج سا بن گیا ہے۔ اِس بارے میں ہر شخص نے اپنی ہی تشریح اور اپنا ہی عدالتی پیمانہ بنا رکھا ہے،…
- خدا طلاق سے نفرت کرتا ہے - ایک زمانہ تھا کہ لفظ طلاق سُنتے ہی لوگوں کی رُوح کانپ اُٹھتی تھی مگر آج طلاق ایک فیشن سا بن گیا ہے۔ جدِھر دیکھو طلاق نے گھروں کے گھر…
- خُدا خُوش دِل ہدیئے پسند کرتا ہے - یہ سچ ہے کہ ہمارے ہاں لوگ خدا کی راہ میں دِل کھول کر دیتے ہیں مگر یہ بھی سچ ہے کہ ہم غریبوں محتاجوں کو دیتے ہوئے نمود و نمائش…
- خدا جنت میں لاتا ہے - جنت اور جہنم دو ایسے مقام ہیں جن میں سے ایک ہمارا ابدی ٹھکانہ ہے۔ جہنم یعنی دُوزخ مسلسل جلتی ہوئی نہ بجھنے والی آگ جس میں گناہگار و نافرمان ہمیشہ جلتے رہیں گے،…