پاک صحائف ہمیں بتاتے ہیں کہ دُنیا کا تخلیق کار یعنی خدا ہے جو تاریخ کو جیسے چاہے اپنے تابع رکھتا ہے۔ اِنسان اور تہذیبیں خدا کی مرضی سے اُبھرتی اور ڈوبتی ہیں۔ خاص طور پر یہودی لوگوں نے جب خدا کی تابعداری کی تو اِلٰہی برکات سے خوب لطف اندوز ہوئے مگر جب اُنہوں نے خدائے واحد کی نافرمانی کی تو اُن پر آفتیں اور مُصیبتیں نازل ہوئیں۔ بائبل مُقدس کی روشنی میں تیار کِئے گئے اِن سلسلہ وار پروگراموں کے ذریعہ آپ تاریخ میں اِنسان اور خدا کے درمیان تعلق کو پہچان سکیں گے۔ مشہور کتاب خلاصہٴ تاریخِ بائبل اِن معلوماتی پروگراموں کا مرکز و بُنیاد ہے۔