Skip to content

مسوّدے

آپ ہمارے ریڈیو پروگراموں کے مسودوں کا مطالعہ کرنے کے لئے اِن لنکس کو کلِک کیجئے۔

خدا کی تلاش – آج بہت سے لوگ خدا کے وجود سے اِنکاری ہیں، مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ وہی زندہ خدا ہے جس کا وہ اِنکار کرتے ہیں؟ یہ پروگرام خدا کی خوبیوں اور خصوصیات کا ایک جائزہ پیش کریں گے۔

قدرتی آفات – کسی موقع پر مسیح یسوع نے فرمایا کہ خدا، ’’…اپنے سورج کو بدوں اور نیکوں دونوں پر چمکاتا ہے اور راستبازوں اور ناراستوں دونون پر مینہ برساتا ہے۔‘‘ (متی۵:۴۵) اِس آیت کا مطلب یہ ہُوا کہ مسیح کے پیروکار بھی موسمی یا قدرتی آفات کے اثرات سے بچ نہیں سکتے۔ مگر سوال یہ ہے کہ ایسی ناگہانی صورتِ حال میں ہمارا رویہ کِیا ہونا چاہیے؟ ہم اِس نقصان کی تلافی کیسے کر سکتے ہیں؟ اور اِس تباہی و بربادی کو دوسروں کی خدمت میں کیسے بدل سکتے ہیں۔

وجودِ اِلٰہی – ہم کیسے جان سکتے ہیں کہ خدا کا وجود ہے؟ ایک ذریعہ خدا کی قدرت ہے۔ ہمارے اِرد گرد پھیلے قدرتی نظارے خود بخود پیدا نہیں ہو گئے بلکہ کسی ماہر تخلیق کار کی نشاندہی کرتے ہیں۔