Skip to content

كتابيں

ریڈیو پروگراموں کے علاوہ ہم نے آپ کے اِیمان کی ترقی اور رُوحانی مدد کے لئے مختلف کتابچے بھی شائع کِئے ہیں۔ آپ نہ صرف اپنے مطالعہ کے لئے بلکہ اِنہیں ڈائون لوڈ کر کے اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کی بھی رہنمائی کر سکتے ہیں۔

بَپتِسمہ

Baptisma Cover بَپتِسمہ کیا ہے؟ کیا بَپتِسمہ نجات کے لئے ضرُوری ہے؟



_____

یُوناہ نبی کی کِتاب کی تفسیر

Jonah Cover یُوناہ نبی کی کہانی جس میں سمندر کی ایک بڑی مچھلی نے اُسے زندہ نگل لیا اور پھر خشکی پر اگل دیا، ایک عظیم سچائی یعنی مسیح یسوع کی موت اور زندہ جی اُٹھنے کی طرف اِشارہ کرتی ہے۔ ایک ایسے نبی کی زندگی کا بغور جائزہ لیتے ہوئے جس کے ذریعہ خدا نے ایک شہر کو نجات دی، وہ اُن لوگوں کی بھی اُس عظیم نبی تک رہنمائی کر سکتا ہے کہ جو اپنی رُوحوں کو بچانا چاہتے ہیں۔ یُوناہ نبی کی کہانی ہمارے لئے ایک مثال ہے کہ ہم کیسے اپنی زندگی کو عملی طور پر اُنہی اُصولوں کے مطابق گزاریں جن کا ذکر کِیا گیا ہے۔

_____

مرقس کی اِنجیل کی تفسیر

Mark Cover مرقس نے اپنی اِنجیل خدا کے پاک رُوح کی تحریک سے مسیح کے غیریہودی پیروکاروں کے لئے لکھی۔ اُس نے اپنی اِلہامی تحریر میں عام محنت کشوں کی زبان اِستعمال کی۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہ اِس اِنجیل کا پیغام ایک عام آدمی کے لئے ہے۔ دوسروں کی خدمت اِس کتاب کا مرکز و بُنیاد ہے۔ جس طرح مسیح یسوع نے ہر کسی کی خدمت کی اُسی طرح اُس کے پیروکار بھی ہر قیمت پر دوسروں کی خدمت کریں۔

_____

لُوقا کی اِنجیل کی تفسیر

Luke Coverچارُوں اناجیل کے لکھنے والوں میں سے صرف لُوقا غیریہودی تھا۔ وہ ایک یونانی طبیب تھا جو پولس رسول کے تبلیغی سفر میں اُس کے ساتھ ہوتا تھا۔ شائد جب پولس قیصریہ میں قید تھا تو لُوقا نے موقع کو غنیمت جان کر مسیح کے اُن پیروکاروں سے رابطہ کِیا جو اُس کے تبلیغی مشن کے چشم دِید گواہ تھے۔ اُس نے دوسروں کی گواہیوں اور شواہد کو بھی اپنی اِلہامی اِنجیل میں قلمبند کِیا۔ اُس نے جمع شدہ مواد کو ایک بااعتماد اور قابلِ بھروسہ شخص تھِیُفلس کے لئے ترتیب وار لکھا، جو یونانی عُہدیدار تھا۔


_____

رومِیوں کے نام پَولُس رسُول کے خط کی تفسیر

Romans Commentary بنی نوع انسان خُدا سے گمراہ ہے۔ یہ دوری کیسے ہوئی؟ اِس جدائی کو مٹانے کے لئے خُدا نے کیا منصوبہ بنایا؟ ہم اِس فاصلہ کو کم کرنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟ رومِیوں کے نام خط میں پَولُس رسُول، خُدا سے ملاپ کرنے کا راستہ بتاتا ہے۔ وہ واضح کرتا ہے کہ ہمیں نجات کیوں چاہیے، ہم اپنی کوشش سے خود کو کیوں بحال نہیں کر سکتے اور گناہ سے چھٹکارا پانے کے لئے خُدا کیا کہتا ہے۔ وہ ہمیں خُدا کی نظر میں پسندیدہ زندگی گزارنے کے اصول بھی سکھاتا ہے۔

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کیسے گناہ پر غالب آ کر خُدا سے میل ملاپ رکھ سکتے ہیں تو یہ کتاب آپ کے لئے ہے۔

_____

گلتیوں کے نام پَولُس رسُول کے خط کی تفسیر

Commentary on Galatians بہت سے لوگ اِس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ شرِیعت کے احکام پر چلنے اور نیک کام کرنے سے وہ خُدا کی نظر میں راستباز ٹھہر سکتے ہیں۔ لیکن وہ نہیں جانتے ہیں کہ شرِیعت ہمیں غلام بناتی ہے۔ پَولُسؔ رسُول لکھتا ہے کہ شرِیعت نہیں بلکہ خُدا کا پاک رُوح ہمیں آزاد کر کے خُدائے بزرگ و برتر کے سامنے دلیری و اعتماد سے کھڑا کرتا ہے۔ اگر آپ اپنے گناہوں سے چھٹکارا پا کے خُدا کی بادشاہی میں اعتماد و بھروسہ کے ساتھ داخل ہونا چاہتے ہیں تو اِس کِتاب کا مطالعہ ضرور کیجئے۔

_____

اِفِسیوں کے نام پَولُس رسُول کے خط کی تفسیر

Commentary on Ephesians خواہ ہمارا تعلق کسی بھی کلچر، تہذیب، خاندان، رشتے، پیشے اور کلیسیا سے کیوں نہ ہو، ایک دِن ہمارے آپس کے تعلقات میں دراڑیں ضرور پڑنا شروع ہو جاتی ہیں۔ افسیوں کے نام اپنے اِلہامی خط میں پولسؔ رُسول افسیوں میں رہنے والے مسیح کے پیروکاروں پر واضح کرتا ہے کہ ہمارا خداوند لوگوں کے درمیان آپس کی عداوت اور جھگڑے ہمیشہ کے لئے ختم کر دیتا ہے۔ ایک دوسرے کے ساتھ امن و صُلح اور باہمی محبت و یگانگت صرف مسیح یسوؔع کے وسیلہ سے ہی قائم ہو سکتی ہے۔ خدا کا نیک بندہ پولسؔ رُسول اپنے اِس اِلہامی خط میں ہمیں عملی ہدایات دیتا ہے جن کی روشنی میں مسیح میں ترقی کرتے ہوئے ہم ایک دوسرے کے ساتھ محبت و پیار کا برتائو کر سکتے ہیں۔

_____

فِلِپّیوں کے نام پَولُس رسُول کے خط کی تفسیر

Commentary on Philippians دُنیا میں بہت سے لوگوں کے نزدیک زندگی بس مال اسباب اور کامیابیوں کے گرد ہی گھومتی ہے۔ وہ اپنے خاندانی نسب نامہ، بڑی بڑی ڈگریوں، بڑے بڑے تعلقات اور عزت، نام اور وقار پر بہت فخر کرتے ہیں۔ لیکن فلپیوں میں رہنے والے مسیحیوں کے نام اپنے اِلہامی خط میں پولُس رسول واضح کرتا ہے کہ یہ سب دُنیاوی چیزیں ہمیں خدا کے ہاں مقبول نہیں ٹھہرا سکتی۔ مسیح یسوع کی پہچان اور قبولیت کے مقابلہ میں یہ سب کچھ بے کار اور بے معنی ہے۔ ہمارے حالات و مسائل خواہ کیسے بھی کیوں نہ ہوں صرف اور صرف مسیح کے وسیلہ سے ہی ہم قناعت و مطمئن رہنے کا راز جان سکتے ہیں۔

_____

تھِسّلُنیکیوں کے نام پَولُس رسُول کے پہلے خط کی تفسیر

Commentary on 1st Thessalonians پاک و راستباز زندگی گزارنا کوئی آسان کام نہیں، خاص طور پر جب ہمیں اذیت اور ظلم و ستم کا سامنا ہو۔ ہاں، جب ہمارے سامنے نمونے کے طور پر کوئی ایسا مثالی کردار ہو تو یقیناً اُس کے نقشِ قدم پر چل کر ہم اپنے اِس مقصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ پولس رسول ایک ایسا ہی کردار تھا جو تھسلنیکے کے رہنے والے اِیمانداروں کے لئے ایک اعلیٰ ترین مثال تھا۔ اِنہی اِیمانداروں کی پاکیزگی و راستبازی اُن بے اِیمانوں کے لئے ایک نمونہ بن گئی جو حرامکاری اور بُت پرستی سے چھٹکارا پا کے مسیح کے قدموں میں آ گئے۔ آج ہمیں بھی مسیح یسوع کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے اور دوبارہ دُنیا میں آمد کے سبب سے ایک زندہ اُمید ہے کہ ہم پاک و راستباز زندگی گزارنے کے لئے دِن بدن ترقی کرتے جائیں۔

_____

تھِسّلُنیکیوں کے نام پَولُس رسُول کے دُوسرے خط کی تفسیر

Commentary on 2nd Thessalonians مسیح آسمان پر زندہ اُٹھا لئے گئے، لیکن اپنے شاگردوں سے ایک وعدہ کر گئے کہ وہ پھر آئیں گے۔ اُن کی آمد کے وقت و حالت کے بارے میں کافی گرما گرم بحث ہوتی ہے۔ اور جب اُن کی آمد کا وقت ملتوی ہو جاتا ہے تو یقیناً کچھ لوگ ہمت ہار دیتے ہیں، اور کچھ ایسے بھی ہیں جو مسیح یسوع کی دوبارہ آمد کو عذر کے طور پر اِستعمال کرتے ہیں تاکہ اپنی ذمہ داریوں سے جان چھڑائیں۔ تھسلنیکے کے رہنے والے مسیح کے پیروکاروں کے نام اپنے دوسرے اِلہامی خط میں پولس رسول واضح کرتا ہے کہ مسیح کی آمد سے پہلے کچھ باتوں کا ہونا ضروری ہے۔ مگر لازم ہے کہ خداوند کی آمد تک ہم اپنے اِیمان میں مضبوط رہیں اور ہماری زندگیاں خدا کے ازلی اِرادے اور مرضی کے عین مطابق ہوں۔

_____

فِلیمون کے نام پَولُس رسُول کے خط کی تفسیر

Philemon Commentaryرُومی حکومت میں غلامی ایک حقیقت تھی۔ غلام اور اُن کے مالِک دونوں مسیح یسوع کے پیروکار بن گئے۔ مسیح پر اِیمان نے کیسے غلام اور مالِک کے رشتے کو بالکل تبدیل کر دیا؟ پولس رسول اِس سوال کا جواب اپنے اِلہامی خط میں دیتا ہے جو اُس نے بھاگے ہوئے غلام کے حق میں لکھا ہے۔

_____

عِبرانیوں کے نام خط کی تفسیر

Commentary on Hebrews یِسُوؔع کون ہے؟ کچھ کہتے ہیں کہ وہ ایک نیک ہستی ہے۔ کچھ کا خیال ہے کہ وہ ایک عظیم اُستاد ہے۔ کچھ اُسے ایک نبی مانتے ہیں۔ اور کچھ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ نبی سے کہیں اعلیٰ و افضل ہے۔ کوئی کچھ بھی کہے یا سمجھے، کیا فرق پڑتا ہے؟ کیونکہ ابدی انجام اِس سچائی پر مبنی ہے کہ ہم یِسُوؔع کو کِس حیثیت سے مانتے ہیں۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ یِسُوؔع درحقیقت ہے کون تو یہ کتاب آپ کے لئے ہے۔

_____

یعقُوب کے عام خط کی تفسیر

James Commentaryلگتا ہے کہ یعقوب کی کتاب نئے عہدنامے کی اِلہامی کتابوں میں سب سے پہلے لکھی گئی۔ ممکن ہے کہ اِتنی جلدی لکھنے کی وجہ ہیرودیس بادشاہ کا رسولوں پر ڈھائے جانے والا وہ ظلم و تشدد ہو جس کا ذِکر اعمال کی کتاب کے ۱۲ باب میں ہے۔ جبکہ یعقوب رسول مر گیا اور پطرس رسول چھپتا پھرتا تھا تو کلیسیا پر یہ حقیقت واضح ہو گئی کہ اُنہیں رسولوں سے براہٴ راست یا شخصی طور پر اَب کبھی تعلیم نہیں مِل سکے گی۔ اِس کے علاوہ کلیسیا اِس حد تک پھیل چُکی تھی کہ اُنہیں شخصی طور پر براہٴ راست تعلیم دینا ممکن نہ تھا، تو اِس کا ایک حل یہ تھا کہ مسیح کی تعلیم کو خدا کی تحریک سے لکھ کر لوگوں کو پہنچایا جائے۔
نئے عہدنامہ کی کتابوں میں یعقوب کی کتاب زندگی گزارنے کے لئے سب سے زیادہ عملی طور پر جامع اور مُفید کتاب ہے۔ جس میں مسیحی طرزِ زندگی کے ساتھ ساتھ اِس بات پر زور دیا گیا کہ مسیح میں شامل ہونے والے نئے پیروکار کیسے اپنی عملی زندگی کا آغاز کریں۔

_____

پطرس کے پہلے عام خط کی تفسیر

1Peter Commentaryمسیحیوں پر ظلم و ستم اور ڈر خوف ایک عام سی بات ہے۔ سوال یہ ہے کہ مسیحی ایسے ماحول میں کیسے زندگی گزاریں؟ اپنے پہلے اِلہامی خط میں پطرس رسول مسیح کے پیروکاروں کو اُمید و حوصلہ دیتا ہے۔ وہ ہمیں یہ بھی بتاتا ہے کہ ظلم و ستم اور اذیت و ایذا رسائی کو کیسے صبر و تحمل سے برداشت کریں۔ وہ کہتا ہے کہ مسیحیوں کو خوف کرنے کی قطعی ضرورت نہیں کیونکہ وہ خدا کے چُنے ہوئے لوگ ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اِیمان میں مضبوط اور ثابت قدم رہیں اور دِل و جان سے مسیح کی پیروی کرتے رہیں جو ہمارے لئے ایک مثال ہے۔ وہ حلیمی و فروتنی سے سب تکلیفیں سہتا رہا اور خدا کے جلال کو پہنچا۔ اُسی طرح ہم بھی اذیت و تکلیف سہتے ہوئے مسیح کے جلال میں شامل ہوں گے۔

_____

پطرس کے دُوسرے عام خط کی تفسیر

2Peter Commentaryدُنیا کے کچھ مذاہب ایسے ہیں جو خدا کی طرف سے کسی بھی قِسم کی یقین دہانی نہیں کرواتے کہ کوئی جنت میں جائے گا یا نہیں۔ یہاں تک کہ مسیحی بھی بعض اوقات شک میں پڑ جاتے ہیں کہ اُن کی آخری منزل کیا ہو گی اور کیا خدا اُنہیں قبول کرے گا یا نہیں۔ اپنے دوسرے اِلہامی خط میں پطرس رسول مسیح کے پیروکاروں کو بِلاشک و شبہ پکا یقین دِلاتا ہے کہ وہ مسیح میں ہمیشہ کی زندگی پائیں گے۔ وہ ہمیں یہ بھی تعلیم دیتا ہے کہ ہمیں کیسے اپنی اِس حیثیت اور مقام کو قائم رکھنا اور اِس سے نیچے نہیں گرنا ہے۔ وہ ہمیں خبردار کرتا ہے کہ جھوٹے رُوحانی اُستادوں اور نبیوں کے جال میں نہ پھنسیں۔ پطرس رسول یہ بھی یقین و اِطمینان دِلاتا ہے کہ خدا اپنے راستباز بندوں کے ساتھ نئے آسمان اور نئی زمین کا وعدہ پورا کرے گا۔ لہذا خدا کی عدالت کے دِن کا خوف رکھنے کی بجائے ہمیں مسیح کے دُنیا میں آنے کا ثابت قدمی اور مُستقل مزاجی سے اِنتظار کرنا چاہیے۔

_____

یُوحنّا کے پہلے عام خط کی تفسیر

1John Commentaryیُوحنا رسول نے شائد اپنا یہ اِلہامی خط باطینیت کے فلسفہ سے بچنے کے لئے لکھا جو کچھ مسیحی کلیسیائوں میں اپنا زہر اُگلنا شروع ہو گیا تھا۔ باطینیت پرست دعویٰ کرتے تھے کہ اُن کے پاس خاص علم ہونے کے ساتھ ساتھ سچی رُوحانی بصیرت اور تجربہ بھی ہے۔
وہ یہ تعلیم دیتے تھے کہ نفسانی اِنسان مورُوثی طور پر بُرا یعنی گناہگار ہے۔ لہذا سچی رُوحانیت جسمانی فعل و عمل سے بالکل جُدا اور الگ ہے۔ جبکہ جسم پہلے ہی سے گناہ آلودہ ہے اِس لئے جسم میں حقیقی گناہوں کا کوئی وجود نہیں۔ اپنے اِس اِلہام خط میں یُوحنا ـ’جاننے‘ کے تصور پر زور دیتا ہے کہ ہم سچائی کو کیسے جانتے ہیں؟ ہم کیسے جانتے ہیں کہ ہمارے گناہ معاف ہو گئے ہیں؟ ہم کیسے جانتے ہیں کہ ہم خدا میں ہیں؟ یُوحنا تین حِصوں میں جواب دیتا ہے:
علم تجربہ سے حاصل ہوتا ہے جس کا نتیجہ خدا کی وفاداری اور پاک طرزِ زندگی ہے، اور اِس سَر چشمہ اور بُنیاد محبت ہے۔ یُوحنا ہمیں ایسے عملی اقدامات بھی اُٹھانے کو کہتا ہے جن کی روشنی میں ہم سچائی کے دعوئوں کو پہچان پرکھ سکتے ہیں۔

_____

خلاصہٴ تاریخِ بائبل

Outline of Bible Historyبائبل مُقدس کی عظیم کہانی دُنیا کی تخلیق سے شروع ہو کر آنے والی تباہی و بربادی کے گرد گھومتی ہے۔ اگرچہ اِس میں حقیقی تاریخ قلمبند ہے مگر بائبل ایک عام اندازے کے مطابق تاریخ کی کوئی کتاب نہیں ہے بلکہ عہدِ تاریخ کا ایک مجموعہ ہے کہ خدا نے کیسے بنی اِنسان کے ساتھ میل جول رکھا۔ خلاصہٴ تاریخِ بائبل کا مطالعہ کرنے سے ہم پر یہ حقیقت عیاں ہو گی کہ خدا نے کیسے اپنے آپ کو بنی نوع اِنسان پر ظاہر کِیا اور اِنسان کا صدیوں سے رَدِ عمل کیا رہا۔