Skip to content

معزز سامعین! ہم نے آپ کے لئے خدا کی تلاش کے عنوان سے پروگراموں کا ایک نیا سلسلہ شروع کِیا ہے جس میں خدا کی خوبیوں اور خُصوصیات کا بائبل مُقدس کی روشنی میں تفصیلی جائزہ پیش کِیا جائے گا تاکہ ہمارے وہ بہن بھائی جو خدا کے وجود سے اِنکاری ہیں یا خدائے واحد کی ذات بارے ناقص و کمزور علم رکھتے ہیں، حقائق و دلائل کو جان کر اور خدا کی لازوال محبت و اِنصاف اور رحم و فضل کو پہچان کر حلیمی و فروتنی سے اُس کے سامنے جُھک جائیں۔ ہماری دِلی دُعا ہے کہ خدا آپ کے ذہن کو کھولے تاکہ آپ بغیر کسی تعصب و ہٹ دھرمی کے خدائے رحیم و قُدوس کو پہچان سکیں۔

پروگرام سُننے سے پہلے آئیے خداوند کی حمد و تمجید کرتے ہوئے اپنے آپ کو اُس کی پاک حضوری میں پیش کریں تاکہ رُوح اور سچائی سے اُس کے اِلہامی کلام کو سُنیں اور سمجھیں:

تیری تلاش میں در در پھرتا ہوں

مَیں تجھے پل پل ڈھونڈتا ہوں

پیشکش: آوازِ حق ورلڈ ریڈیو

گیت سُننے کے لئے Play بٹن کو دبائیں۔

نوٹ: آپ اِس گیت کو اپنی عبادت گاہوں اور گھروں میں خداوند کی حمد و ستائش کے لئے بخوشی اِستعمال کر سکتے ہیں مگر آوازِ حق ورلڈ ریڈیو کی تحریری اِجازت کے بغیر اِس میں تبدیلی یا رَد و بدل نہیں کر سکتے۔ اگر اِس سلسلہ میں کوئی سوال ہو تو ضرور رابطہ کیجئے۔

خُدا کی تلاش، پروگرام ۱ سے ۱۰ سُننے کے لئے کلِک کیجئے۔